موٹروے کیس کے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا ملے گی: وزیر اطلاعات

موٹروے کیس کے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا ملے گی: وزیر اطلاعات
موٹروے کیس کے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا ملے گی: وزیر اطلاعات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ موٹروے کیس کے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا ملے گی۔

موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ موٹروے پر خاتون کی بے حرمتی کے افسوس ناک واقعے کے مرکزی کرداروں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملےگی۔ ملزم عابد کی گرفتاری پنجاب پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور محنت کا ثبوت ہے۔عوام کے جان ومال کا تحفظ ہمارا بنیادی فرض ہے۔ آج کی گرفتاری اس ذمہ داری کی انجام دہی میں اہم قدم ہے۔

خیال رہے کہ سی آئی اے پولیس نے پیر کی شام کو موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو مانگا منڈی سے اس کے والد کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو لاہور منتقل کرکے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے، تاہم اس کا پولی گرافک اور ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -