کوہاٹ،سابقہ عداوت کی بناء پر ملزمان کی فائرنگ سے 5افراد قتل

کوہاٹ،سابقہ عداوت کی بناء پر ملزمان کی فائرنگ سے 5افراد قتل

  

   کوہاٹ(این این آئی، آئی این پی) کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے ناکبند میں سابقہ عداوت کی بناء  مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے مخالفین کی چلتی موٹرکار پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر کارمیں سوارچار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس ترجمان اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے ناکبند میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے چلتی موٹرکار پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر کارمیں سوار مخالف فریق کے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سٹیشن گمبٹ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو سول ہسپتال گمبٹ منتقل کردیا پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ چپقلش اور دشمنی کا شاخسانہ ہے  پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں میکائیل ولد سپین‘ مجاہد ولد اسرائیل‘ ریاض ولد نذیرگل اور آمین ولد ابراہیم شامل ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والوں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم فوری طورپر کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ واقعہ کے بارے میں فوری طورپر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

مزید :

علاقائی -