شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائی، منشیات کی ترسیل کرنے والا گروہ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاونی پولیس نے کاروائی کے دوران پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق شمالی چھاونی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات کے بین الاضلاعی دو منشیات ڈیلر نور الحسن اور ابراہین کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 52 کلو چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ایس پی کینٹ، عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقہ غیر سے منشیات لاہور سپلائی کرتے تھے کہ خفیہ اطلاع ملزمان کو گرفتار کیا گیا دوران تفتیش ملزمان نے نہر کنارے منشیات فروش کرنے والے منشیات فروشوں کو چرس فروخت کرنے کا انکشاف کیا ۔