ڈاکٹر اے کیو خان پاکستان کی شان تھے،مجاہد عبدالرسول
لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اے کیو خان پاکستان کی آن بان اور شان تھے، ڈاکٹر قدیر کا نام ملک کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائیگا قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے، ڈاکٹر قدیر خان آج ہم میں نہیں رہے مگر ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صلاحیتوں اور خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف مملکت خداداد کا دفاع ناقابل تسخیر کردیا۔