ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(لیڈی رپورٹر)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے آج جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر،مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر،سیدمحمد صفدر شاہ گیلانی،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اعوان،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی سمیت تمام مرکزی،صوبائی اور ضلعی قائدین اپنے اپنے شہروں میں دعائے مغفرت کریں گے۔لاہور میں ایصال ثواب کا بڑاپروگرام بعد نماز عصرجامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں ہوگا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بھی قرآن خوانی ہوئی۔