پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ

پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی غائبانہ نماز جنارہ ادا کر دی گئی۔ وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد کی امامت میں پڑھائی گئی نماز جنازہ میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان سمیت سینکڑوں اساتذہ، طلباء اور ملازمین نے شرکت کی۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو نئی نسل میں اجاگر کرنے کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر ویک منائیں گے۔

 اور سیمینار منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سماجی فلاح و بہبودکے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔