ایف آئی اے کی کارروائی،وزیراعظم ہاؤس کا جعلی سیکشن افسرگرفتار
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سیل کی کارروائی، وزیر اعظم ہاؤس کا جعلی سیکشن افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا جعل سازکو گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم جعلی پارٹی نیشنل پیس کونسل فار انٹر ففتھ ہارمونی پاکستان کا خود ساختہ چیئرمین بھی بنا تھاملزم مصطفی انصاری ملزم لوگوں سے لاکھوں روپے لے جعلی لیٹر پر گاڑیوں کیلئے گرین نمبر پلیٹ کا جعلی این او سی جاری کرتا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ ملزم جعلی تنظیم نیشنل پیس کونسل انٹر ففتھ ہارمونی پاکستان کا عہدہ دینے پر بھی فرآڈ کر چکا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے وزیر اعظم ہاؤس کے جعلی لیٹر پیڈ،کمپوٹرز، مختلف محکموں کی مہریں،جعلی سرکاری دستاویز برآمد کر لیں، ملزم نے نیشنل پیس کونسل کی جعلی ویب سائیڈ بنا رکھی تھی پی ٹی اے سے بلاک کروا ددی۔ ملزم نے نیشنل پیس کونسل کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کروائی جو الیکشن کمیشن نے کیسنل کی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پارٹی کے نام پر تین لاکھ سے زائد لوگوں سے پیسے بٹور پر فراڈ کیا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
افسرگرفتار