سائنسی علمی خدمات کی ترویج ڈاکٹر قدیر خان کیلئے بہترین خراج تحسین 

سائنسی علمی خدمات کی ترویج ڈاکٹر قدیر خان کیلئے بہترین خراج تحسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر حکومت کو نہ صرف قومی سوگ منانا چاہیے بلکہ اس کیساتھ سا تھ ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی سائنسی علمی خدمات کے بارے میں نئی نسل کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کرنا چاہییں، انکی وفات کے باوجود ان کے علم کو آنیوالی نسلوں کو منتقل کرکے ہم ان کو بہتر خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں ظہار خیال کررہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابلِ فخر تاریخ اور جدوجہد کا نام ہیں، ان کی تمام زندگی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں صرف ہوئی، پاکستان اور قوم ہمیشہ ان کے احسان مند رہے گے۔ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کے مفادات کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -