ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) پاک یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی.جس میں پاک یوتھ پارلیمنٹ کے چئیرمین عبدالحکیم صاحب، صدر صوبائی یوتھ اسمبلی ذیشان ہوتی صاحب،صدر پاک یوتھ پارلیمنٹ عبیداللہ،اسپیکر جواد زمان خان،یوتھ وزیر اطلاعات  ملک بلال  ایاز اور  یوتھ ایم پی ایز کی کثیر تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر چئیرمین پاک یوتھ پارلیمنٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا، کہ پاک یوتھ پارلیمنٹ کی یہ روایات ہے کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتے ہے،اور بہترین خراج تحسین پیش کرتے ہے.اللہ تعالی مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے‘ آمین.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -