کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، 24گھنٹے میں 18افراد جاں بحق ہوئے 

کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، 24گھنٹے میں 18افراد جاں بحق ہوئے 
کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، 24گھنٹے میں 18افراد جاں بحق ہوئے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا اموات کے ساتھ کیسز کی تعداد میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 18افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 689 نئے کیسز سامنے آئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 502افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22ہزار182 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ 36ہزار 442افراد میں کورونا پایا گیا ، 12ہزار792 اموات ہوئیں ، 13ہزار384ایکٹو کیسز ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار48افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، پانچ ہزار650افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ، تین ہزار670مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 201 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 933افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 984 ایکٹو کیسز ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 10ہزار353 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 186افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 85اب بھی زیر علاج ہیں ۔

بلوچستان میں 33ہزار83افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 350اموات ہوئیں ، صوبے میں 167ایکٹو کیسز ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 354افراد متاثر ہوئے ، 739جاں بحق ہوئے جبکہ 282ایکٹو کیسز ہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -