ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ ، وزارت صحت سے جواب طلب کرلیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ...
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ ، وزارت صحت سے جواب طلب کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محسن پاکستان مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، درخواست طلبا ءپر تشدد اور پی ایم سی امتحانات کے دائر کی گئی ہے ، عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دستخط شدہ درخواست ایڈووکیٹ وقاص ملک نے ان کی وفات کے بعد خود دائر کی تھی ،  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواست پر سماعت کی اور وزارت داخلہ ، وزارت صحت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباءکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ، عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے طلبا تشدد سے زخمی اور کتنے گرفتار ہوئے سب کا ریکارڈ پیش کیا جائے ۔ وزارت صحت سے استفسار کیا گیا کہ این ایل ای ٹیسٹ کیسے لئے جا رہے ہیں ، پراسس سے آگاہ کریں ۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -