پاکپتن میں بوسیدہ دیوار زمین بوس ہونے سے 3 کمسن بچیاں جاں بحق

پاکپتن (ویب ڈیسک) سکندر چوک کے قریب گھر کی بوسیدہ دیوار زمین بوس ہونے سے تین کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تینوں لاشیں ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 3 سالہ فاطمہ، 6 سالہ مصباح اور 9 سالہ عائشہ شامل ہیں، 2 بچیاں آپس میں بہنیں اور ایک دوست تھی۔