پلاٹ کا تنازع، بھائیوں نے سگے بھائی پر پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگادی

پلاٹ کا تنازع، بھائیوں نے سگے بھائی پر پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگادی
پلاٹ کا تنازع، بھائیوں نے سگے بھائی پر پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگادی

ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال اڈہ گیمبر کے قریب پلاٹ کے تنازع پر دو بھائیوں نے اپنے سگے بھائی پر پیٹرول چھڑک کر جلا ڈالا۔

جیو نیوز  کے مطابق بھائیوں کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس پر دو بھائیوں نے تیل چھڑک کر اپنے تیسرے بھائی طارق کمال کو جلا ڈالا اور فرار ہو گئے, اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور متاثرہ شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بعدازاں متاثرہ شخص کے زیادہ جل جانے کے باعث اسے لاہور ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔