نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی 

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ...
نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا لہذا ضمانت منسوخ کی جائے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مطابق نیب نے آرٹیکل 199کے تحت درخواست دائر کی ، درخواست میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی بھی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور میں طلبی پرنیب آفس پر حملہ بھی کیا گیا ، مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کل ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -