ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عہدہ چھوڑنے کے بعد شہر سے رخصتی کا پروٹوکول، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ششدر رہ جائیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے اپنے تبادلے کے بعد شہر سے پروٹوکول میں رخصت ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کو الوداع کہنے کے لیے ضلع بھر کے تھانوں کی گاڑیاں منگوائیں گئیں تھیں۔ اس دوران بھگیوں، ڈھولچیوں کا بھی انتظام کیا گیا۔ڈی پی او کور خصت کرنے سینکٹروں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر پہنچے اور ان پر پھول نچھاور کرتے رہے۔واضح رہے کہ کہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمرفاروق کا چند روز قبل تبادلہ ہوا تھا اور ان کو وزیراعلی کے سٹاف آفسر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں تھیں۔
یہ کوئی بارات نہیں گورنر پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی پی او رانا عمر فاروق کے تبادلے کے بعد رخصتی کے مناظر ہیں جس پر ضلع بھر کے تھانوں کی گاڑیاں پروٹوکول دینے پہنچیں@ImranKhanPTI صاحب سرکاری وسائل کے اس ضیاع پر ان سے سوال کیوں نہیں پوچھا گیا؟ pic.twitter.com/dymSnRgjKf
— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 11, 2021