برطانیہ نے پہلی خلائی پرواز کی تیاری پکڑ لی، اتنے سال تک راکٹ کیوں نہیں بھیج پایا تھا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے بھی اپنی پہلی خلائی پرواز کی تیاری پکڑ لی۔ میل آن لائن کے مطابق ایڈنبرا کی راکٹ کمپنی ’سکائیرورا‘ (Skyrora) کے پاس خلائی راکٹ لانچ کرنے کے لیے جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ اب تک کوئی راکٹ خلاءمیں نہیں بھیج سکی تھی۔ اب کمپنی نے برطانوی جزیرے شیٹ لینڈ(Shetland)پر سپیس پورٹ کے لیے زمین کا معاہدہ کر لیا ہے اور ممکنہ طور پر اب آئندہ سال کے آغاز بھی کمپنی اس جگہ سے پہلا راکٹ خلاءمیں بھیج دے گی۔
سکائیرورا کی طرف سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ شیٹ لینڈ میں سپیس پورٹ بننے کے بعد کمپنی زمین کے مدار میں سیٹلائٹس پہنچانے کا کام شروع کر دے گی اور 2030ءتک سالانہ 16سیٹلائٹس لانچ کرنی شروع کر دے گی۔ واضح رہے کہ برطانیہ سے اب تک کوئی ایک راکٹ بھی خلاءکے لیے لانچ نہیں کیا گیا تاہم آئندہ برس ممکنہ طور پر سکائیرورا کے 75فٹ طویل اور 56ٹن وزنی راکٹ پہلی بار برطانیہ سے خلاءمیں جانے کا ریکارڈ قائم کردیں گے۔