نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل میچ کن دوٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟ اہم خبر آگئی

نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل میچ کن دوٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟ اہم خبر آگئی
نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل میچ کن دوٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟ اہم خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹرل پنجاب نے سندھ کو شکست دیکر نیشنل ٹی 20 کپ 2021ء کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فائنل میچ اب خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سینٹرل پنجاب نے سیمی فائنل میں سندھ کی ٹیم کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے 142 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے کامران اکمل 51 اور احمد شہزاد 49 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔سندھ کی جانب سے ابرار احمد ، سہیل خان اور میر حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سندھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز بنائے تھے۔سندھ کی جانب سے خرم منطور 34 اور شرجیل خان 32 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔سینٹرل پنجاب کی جانب سے قاسم اکرام  نے تین جبکہ وہاب ریاض اور ظفر گوہر نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20کپ کا فائنل کل (بدھ کو) کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -