اثاثہ جات کیس ؛ احتساب عدالت سے اسحاق ڈار کیلئے اچھی خبر

Oct 12, 2022 | 10:14 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نیب کورٹ اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی،وکیل اسحاق ڈار نے درخواست میں موقف اختیا رکیا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف میٹنگ میں شرکت کیلئے امریکا گئے ہیں ،وزیر خزانہ کو آج حاضری معافی دی جائے ،عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،اسحاق ڈار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کر ا دیئے گئے،عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں