ملک کو یرغمال بننے نہیں دیں گے،وزیردفاع خواجہ آصف

Oct 12, 2024 | 12:08 AM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان اکٹھے ہورہے ہیں، ملک کو یرغمال بننے نہیں دیں گے۔یہ بین الاقوامی سازشوں کے مہرے ہیں،اقتدار  آنے جانے والی چیز ہے، کسی کی میراث نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اقتدار سے محروم ہوئے تو 9 مئی برپا کردیا۔

مزیدخبریں