قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

Oct 12, 2024 | 12:41 AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے کہاہے کہ آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئےپیپلزپارٹی پہلےجلدی میں تھی اورنا اب ہے، قومی اسمبلی میں ہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

لاہور میں مرحوم سینئر صحافی اخلاق باجوہ کےگھرآمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہے اورمولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی والوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔اخلاق باجوہ کے اہل خانہ سےتعزیت کے بعدمیڈیا سےگفتگو میں انکاکہناتھا آئینی عدالتوں کے قیام سےعوام کوریلیف ملے گاتین نسلیں گزرجانے کے بعد فیصلے ہوتے ہیں پیپلزپارٹی چاہتی ہےآئینی ترمیم اسمبلی سے دو دہائی اکثریت سے منظورہو۔

مزیدخبریں