خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

Oct 12, 2024 | 02:20 PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کی جس دوران اداکارہ سے ان کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق سوال کیا گیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ امید ہے میں آگے بہت ساری فلمیں کروں گی لیکن صرف ایک اداکار کے طور پر نہیں بلکہ ایک پروڈیوسر کے طور پر بھی کروں گی۔
عالیہ نے مستقبل میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کی جانے والی پلاننگ سے متعلق بھی بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ مستقبل میں اور بچے چاہتی ہوں اور بہت سفر کرنے کے ساتھ ساتھ خوشحال اور پرسکون زندگی چاہتی ہوں۔
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی راہا کو اپنی پہلی فلم 'سٹوڈنٹ آف دی ایئر' دکھانا پسند کروں گی، اس فلم میں میں اپنی اداکاری پر فخر نہیں کرتی لیکن اس فلم میں گانوں کی بھرمار ہے اور میرا خیال ہے کہ میری بیٹی اس فلم کو دیکھ کر انجوائے کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک رنبیر کا تعلق ہے میرے خیال میں ان کی فلم 'برفی' ایک اچھی فلم ہے جسے بچے دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم 'جگرا' ریلیز ہوچکی ہے جو اداکارہ نے پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ مل کر بنائی ہے، اس فلم میں اداکارہ نے ایک بڑی بہن کا کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں