اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کسی اصول پر نہیں بلکہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔
مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کے سوال پر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اب تک آئینی ترمیم کا مسودہ ہی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ جو آئینی اصلاحات لائی جا رہی ہیں وہ سیاسی ضرورتوں کو دیکھ کر لائی جا رہی ہیں، اگر پی ٹی آئی حکومت میں ہوتی تو وہ بھی اسی قسم کی آئینی ترمیم لاتی۔
فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھی اصولی طور پر آئینی عدالت اور ججوں کی تقرری میں پارلیمان کا کردار بڑھانے پر متفق ہے۔