مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Oct 12, 2024 | 05:26 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

درخواست پرسماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا جوچیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں درخواست پر 17 اکتوبر سماعت کریگا،جسٹس نعیم اختر افغان جسٹس شاہد بلال حسن بینچ میں شامل ہیں۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف آئینی درخواست دائر کی تھی،رجسٹرار آفس نے عابد زبیری کو نوٹس جاری کردیا۔

مزیدخبریں