پی ٹی آئی کا اہم رہنما گرفتار

Oct 12, 2024 | 06:03 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو گرفتار کرلیا ۔ نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق سیف اللہ ابڑو کو جی الیون تھری میں واقع پے ایچ اے فلیٹس سے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے عزیز سرکاری ملازم عرفان ہالیپوتہ کو بھی ساتھ لے گئی ۔ واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو گزشتہ رات سے اسی گھر میں مقیم تھے ۔ گرفتاری کے بعد عرفان ہالیپوتہ کے گھر والوں نے مختلف تھانوں سے رابطہ کیا ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس گرفتاریوں سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے رہی ۔ 

مزیدخبریں