15اکتوبر کا احتجاج ابھی طے نہیں ہوا، اسد قیصر

Oct 12, 2024 | 09:25 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی احتجاج کی کال سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ 15 اکتوبر کو احتجاج ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنے کہا کہ جو مہمان ہیں، پاکستان کے مہمان ہیں، ہم کسی طور نہیں چاہتے کہ احتجاج ہو لیکن ہمیں مجبور نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کریک ڈاؤن روکا جائے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم یہاں امن چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں