سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے قومی ٹیم کی ناکامیوں کی وجہ بتا دی

Oct 12, 2024 | 09:32 PM

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خامیوں کی موجودگی تک پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی۔ 

کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر ہی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑی صحیح ٹریننگ نہیں کرتے تھے، جیت اور ہار کے حوالے سے زیادہ جذباتی ہوجاتے تھے۔ کھلاڑیوں کا میدان سے باہر تسلسل نہیں، اس لیے میدان میں تسلسل کی امید کیسے کی جاسکتی ہے؟

کیون پیٹرسن کے مطابق وہ اس بات سے متفق ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ناقابل یقین ٹیلنٹ ہے۔ ناقص ٹریننگ کے طریقے اور زیادہ جذبات  سےجڑنے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اگر یہ کلچر تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹیم  کبھی بہتر نہیں ہو سکے گی۔

مزیدخبریں