کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

Oct 12, 2024 | 09:57 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ  داخلہ سندھ نےکراچی میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذکردی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 13 تا 17 اکتوبر کراچی میں جلسے جلوس اور  ریلیوں پر پابندی  ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں پانچ  افراد  سے زائد کے جمع ہو کر  احتجاج  پر  پابندی ہوگی، کراچی میں 5 روزکے لیے دفعہ 144 کےتحت جلسے جلوس اور  ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزیدخبریں