نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔
بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی بلے بازوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے جو ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا سکور ہے۔بھارت کی جانب سے سنجو سمسن نے 47 گیندوں پر 111 رنز، سوریا کمار یادو نے 35 گیندوں پر 75 اور ہاردک پانڈیا نے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے، ریان پراگ نے 13 گیندیں کھیل کر 34 رنز اسکور کیے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیپال نے منگولیا کیخلاف 2023 میں سب سے زیادہ 314 رنز بنائے تھے۔تین ٹی 20 پر مشتمل سیریز کے دو میچ جیت کر بھارت پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔