سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

Oct 12, 2024 | 10:38 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹریشنل عثمان واہلہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

ٹویٹر صارف نے وہاب ریاض کے اسامہ میر کے این او سی پر وضاحت کی کہ وہاب ریاض کا موقف ہے کہ اسامہ میر نے انہیں اور عثمان واہلہ سے رابطے کی کوشش کی لیکن عثمان واہلہ نے ہم دونوں کو کوئی جواب نہ دیا ٹویٹ کی جس پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ٹویٹر صارف کو جواب دیا۔عثمان واہلہ کا کہنا تھا کہ اسامہ میر سے میری بات ہوئی ہے اور تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، وہاب ریاض نے یکطرفہ موقف پیش کیا، جو بقیہ باتیں ہوئی ہیں انکو بھی عزت و احترام کے ناطے رد کرتا ہوں۔عثمان واہلہ کا کہنا تھا کہ کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن ابھی اسکا جواب دونگا جس کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔بعدازاں، عثمان واہلہ کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اسکرین شاٹس اور ای میل جھوٹ نہیں بولتی، کیا میں اب واقعی ریکارڈ پیش کروں؟ ، اگر کوئی اب بھی تردید کرے گا تو ثبوت پیش کروں گا، جو ٹھیک اسٹوری ہے وہ جلد بتاؤں گا۔

مزیدخبریں