ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جس میں چاروں ناکام ہوگئے۔
سما نیوز کے مطابق انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلی پر غور کیا جارہاہے اور اسی سلسلے میں چند کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا اور وہ معیارپر پورا نہیں اتر سکے۔ ملتان میں آج چار قومی کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا اور تمام کھلاڑی معیار پر پور انہیں اتر سکے ، جن کھلاڑیوں کا ٹیسٹ لیا گیا ان میں فخر زمان، عثمان خان ، کامران غلام اور نعمان علی شامل تھے ، کامران غلام کو باقی فٹنس ٹیسٹ میں زیادہ اچھی پرفارمنس دکھانے پر مارجن دیدیا گیاہے اور انہیں فٹنس ٹیسٹ میں پاس کر دیا گیا لیکن باقی تینوں کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا ۔