کرم (ڈیلی پاکستان آن لائن) قبائل کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے دو واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنج علیزئی کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں شنگک قبیلے سے تعلق رکھنے والے شکاریوں پر مقبل قبائل نے فائرنگ کردی، جس میں 11 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 5 دیگر زخمی ہو گئے۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ بائی پاس کے قریب ہوا جہاں مقبل پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گاڑیوں پر اندھاد دھند فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پہاڑوں اور قریبی روڈ پر پیش آیا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔واقعے کے بعد علاقہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد و بیانات اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔فائرنگ میں زخمی ہونے والے افرد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو پارا چنار ہسپتال پہنچا دیا گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔