پاک فوج کےبھرپور جواب سے افغانی فورسز بوکھلاہٹ کا شکار، لاشیں  چھوڑ کر بھاگ گئے ،جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں

پاک فوج کےبھرپور جواب سے افغانی فورسز بوکھلاہٹ کا شکار، لاشیں  چھوڑ کر بھاگ ...
پاک فوج کےبھرپور جواب سے افغانی فورسز بوکھلاہٹ کا شکار، لاشیں  چھوڑ کر بھاگ گئے ،جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ کے بعد  پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھرپور جواب سے افغانی فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی پڑی ہیں جبکہ افغان فوجی ، پاکستان کی جانب سے مؤثر اور شدید جواب سے کئی لاشیں  پوسٹوں پر چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کی طرف سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں  کی جا رہی ہیں ۔