پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ  بھی تباہ کر دی، ویڈیو دیکھیں

پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ  بھی تباہ کر دی، ویڈیو دیکھیں
پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ  بھی تباہ کر دی، ویڈیو دیکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ  بھی تباہ کر دی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھرپور جواب سے افغانی فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی پڑی ہیں جبکہ افغان فوجی ، پاکستان کی جانب سے مؤثر اور شدید جواب سے کئی لاشیں  پوسٹوں پر چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کی طرف سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں  کی جا رہی ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پاکستان کی بہادر فورسز نے فوری مؤثر جواب دے کر ثابت کیا ہےکہ کسی بھی اشتعال انگیزی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کی فورسز چوکس ہیں اور افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے، افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن سے ملتے ہیں۔پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، افغانستان کو بھی بھارت کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکےگا۔