پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ،قطر کا ردعمل بھی سامنے آگیا
سورس: فوٹو: ایکس
دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاک، افغان بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جواب کے بعد قطر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
Statement | Qatar Expresses Concern Over Border Tensions Between Pakistan and Afghanistan, Calls for Dialogue and Restraint#MOFAQatar pic.twitter.com/uUtnf8KCuN
— Ministry of Foreign Affairs - Qatar (@MofaQatar_EN) October 11, 2025
قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری سے مسائل حل کریں۔خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے کے امن پرمنفی اثرڈال سکتی ہے۔پاکستان اور افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔
