قلعہ عبداللہ سیکٹر اور باجوڑ کے سامنے کنڑ افغان پوسٹیں بھی مکمل تباہ
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔
رات گئے پاکستانی فورسز بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پرجوش انداز میں افغان پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا رہی ہیں، افغان فورسز کے خلاف ایک اور کامیابی ملی ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لیو بند، قلعہ عبداللہ سیکٹر میں افغان پوسٹ کو مکمل تباہ کر دیا گیا ہے ۔ تازہ ترین ویڈیو میں افغانستان کی لیوبند (قلعہ عبداللہ سیکٹر) میں واقعہ افغان پوسٹ کو نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مؤثر فائر سے لیو بند، قلعہ عبداللہ سیکٹر میں افغانی پوسٹ مکمل تباہ کیا گیا ۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ باجوڑ کے سامنے کنڑ افغان پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ، اس پوسٹ کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے جس میں تازہ ترین مناظر دیکھے جا سکتے ہیں ۔ ویڈیو میں پوسٹ میں آگ لگی نظر آ رہی ہے، افغان پوسٹ کو مکمل طور پر مسمار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل ترکمانزئی ٹاپ ، جنڈوسر پوسٹ اور فتنہ الخوارج کے مرکز کھرچر فورٹ کو مکمل تباہ کر دیا گیا تھا ۔
