پہلا ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
لاہور (ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 1 وکٹ پر 107 رنز بنا لیے ہیں۔
امام الحق 59 اور کپتان شان مسعود 44 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عبداللّٰہ شفیق تھے وہ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہیں اور پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت لیا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے , ہمارے پاس 2 سپنر ہیں جو طویل سپیل کرسکتے ہیں جبکہ مہمان کپتان ایڈن مار کرم کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلی ہے ۔
