مصر میں قطری شاہی عملے کی کار کو حادثہ، 3 ملازم جاں بحق
شرم الشیخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر میں ہونے والے کار حادثے میں قطر کے امیری دیوان کے 3 ملازم جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطری سفارت خانے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں قطری سفارتی عملے کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں قطر کے امیری دیوان کے 3 ملازم جاں بحق ہوگئے۔
اس سے پہلے خبرایجنسی نے سکیورٹی ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ شرم الشیخ کارحادثے میں قطر کے 3 سفارت کار جاں بحق ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قطری سفارتی عملے کے یہ ملازم غزہ جنگ بندی ڈیل کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے بعد مصر میں موجود تھے جہاں پیر کے روز جنگ بندی کے حوالےسے اہم تقریب ہونی ہیں جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔
