گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری، گوگی بٹ کو طیفی بٹ کو چھڑانے کے مبینہ مقابلے کے کیس میں نامزد کردیاگیا
لاہور (ویب ڈیسک) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کے بعد ان کے کزن گوگی بٹ کو ملزم چھڑانے کے کیس میں نامزد کردیاگیاہے، یہ دعویٰ جی این این اور پبلک نیوز نے کیا۔
میڈیا رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیفی بٹ کو اس کے کزن گوگی بٹ اورا س کے ساتھیوں نے چھڑایا تھا، اس میں گوگی بٹ کو نامزد کردیاگیاہے۔یادرہے کہ گزشتہ صبح مبینہ لاہور منتقلی کے دوران خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ صبح رحیم یار خان کے علاقے میں ایک مبینہ مقابلے میں مار ا گیا تھا۔
یادرہے کہ امیر بالاج قتل کیس میں گوگی اور طیفی بٹ کو نامزدکیاگیا تھا۔
