اپوزیشن کا وزارت اعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے وزارت اعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہوں گے،اپوزیشن لیڈرڈاکٹر عباداللہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار وزارت اعلیٰ کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،جے یو آئی رہنما مولانا عطا الرحمان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اپنے امیدوار لائیں گی،کاغذات نامزدگی جمع کرانا آئینی اور قانونی حق ہے،متفقہ امیدوار میان میں اتارنے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے۔
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے،وزارت اعلیٰ کیلئے اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔
یادرہے کہ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے،امیدوار کاغذات نامزدگی آج دوپہر 3بجے تک جمع کرا سکیں گے،کاغذات نامزدگی سپیکر اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جائیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4بجے تک ہوگی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل ہوگی۔
