افغان وزیر خارجہ کے دورۂ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے،عطا ءاللہ تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءاللہ تارڑ نے افغان جارحیت پر کہا ہے کہ دفتر خارجہ کا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے،افغان وزیر خارجہ کے دورۂ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق عطاء اللہ تارڑکاکہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جارہی ہے،یہ عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
