سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفعہ 144کے تحت اجتماعات، مظاہروں اور جلوسوں پر پابندی عائد ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144کا حکم نامہ جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت 5یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔
