ایک دوست عرب ملک کے ذریعے افغانستان سے بات چیت جاری ہے ، امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف

ایک دوست عرب ملک کے ذریعے افغانستان سے بات چیت جاری ہے ، امید ہے کہ اچھا ...
 ایک دوست عرب ملک کے ذریعے افغانستان سے بات چیت جاری ہے ، امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (عثمان شامی) افغانستان کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،لیکن دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی، سلمان غنی اور عمرشامی سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیراعظم کا کہناتھاکہ خلوص نیت سے فوجی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر کوشش اور محنت کی جس کے نتیجے میں اللہ پاک نے کرم کیااور پاکستان کے دنیا میں قدمیں اضافہ ہوا ہے، اس وقت امریکہ اور چین دونوں سے بے حد اچھے تعلقات ہیں، عرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور علاقائی اتحادی اہم بین الاقوامی معاملات میں ہم سے مشاورت کرکے فیصلے لے رہے ہیں۔
افغانستان کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ، بلکہ برادر اسلامی ملک ہے، طالبان حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن دہشتگردوں کی افغانستان میں پناہ گاہیں برداشت نہیں کریں گے، طالبان حکومت کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی، اس حوالے سے افغان طالبان سے ایک دوست عرب ملک کے ذریعے بات چیت جاری ہے اور بے حد امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا۔
وزیراعظم کا مزید کہناتھاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد اس ایشو پر احتجاج بلا جواز ہے، ایسا کرنے والوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے تاہم ان سے بھی بات چیت جاری ہے اور یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -