چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی برطانوی ہائی کمیشن کے ...
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے برطانوی ہائی کمیشن کے سیاسی مشیر مارک بیلی اور لاہور دفتر کے سربراہ بین وارننگٹن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے آئندہ منصوبوں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی جانب سے خواتین کے تحفظ، بااختیاری اور فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مارک بیلی اور بین وارننگٹن نے وزیراعلیٰ پنجاب  کے وژن "خواتین کے لیے محفوظ پنجاب" کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سلامتی اور فلاح کے لیے حکومتِ پنجاب کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اور پائیدار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی خواتین کے تحفظ، بااختیاری اور فلاحی منصوبوں میں اشتراکِ عمل کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

حنا پرویز بٹ نے برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون اور دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب  کی رہنمائی میں ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کے لیے محفوظ اور بااختیار معاشرہ قائم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ خواتین کے تحفظ کے مراکز، ہیلپ لائن 1737، آگاہی مہمات اور نفسیاتی و قانونی معاونت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خواتین کے حقوق کے فروغ، ان کے تحفظ، روزگار کے مواقع اور انصاف تک رسائی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب  کے وژن کے مطابق ایک محفوظ، باوقار اور بااختیار پنجاب تشکیل دیا جا سکے۔