اتحاد اور اتفاق… توڑا کس نے۔۔؟

اتحاد اور اتفاق… توڑا کس نے۔۔؟
اتحاد اور اتفاق… توڑا کس نے۔۔؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر:حافظ محمد سجاد باٹی 

اتحاد اور اتفاق… توڑا کس نے؟

ایک وقت تھا جب دل ایک ساتھ دھڑکتے تھے  
جب پاکستان پر حملہ، افغانستان پر حملہ تصور کیا جاتا تھا…  
اور افغان سرزمین پر آنسو بہتے، تو پاکستان کی آنکھیں بھی نم ہو جاتی تھیں 
ہم ایک دوسرے کے زخموں پر مرہم رکھتے تھے، نہ کہ خنجر چلاتے

لیکن آج…  
وہی بھائی، ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں
وہی سرزمینیں، جنہوں نے پناہ دی تھی، اب ایک دوسرے کے لیے خطرہ بن چکی ہیں

یہ رشتہ کس نے توڑا؟  
وہ اخوت، وہ اعتماد، وہ ایثار کس نے روند ڈالا؟  
کس نے ہمیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں دشمنی کا عکس دکھایا؟

شاید ہم نے خود…  
یا شاید وہ جنہیں ہمارا اتحاد ہمیشہ کھٹکتا رہا
لیکن سچ یہ ہے
جب اپنے اپنوں کو پہچاننا چھوڑ دیں…  
تو دشمنوں کو کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی

یہ وقت ہے، سوچنے کا…  
کیونکہ اگر ہم نے خود کو نہ سنبھالا،  
تو تاریخ صرف سوال چھوڑے گی
اتحاد اور اتفاق… آخر توڑا کس نے؟

نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں 

مزید :

بلاگ -