سکول میں پڑھنے والی نوعمر لڑکی نے ادھیڑ عمر جمعدار کو شادی کی پیشکش کردی، لڑکی کی عمر کتنی اور آدمی کی کتنی؟ جان کر پورا شہر ہی حیران پریشان رہ گیا

سکول میں پڑھنے والی نوعمر لڑکی نے ادھیڑ عمر جمعدار کو شادی کی پیشکش کردی، ...
سکول میں پڑھنے والی نوعمر لڑکی نے ادھیڑ عمر جمعدار کو شادی کی پیشکش کردی، لڑکی کی عمر کتنی اور آدمی کی کتنی؟ جان کر پورا شہر ہی حیران پریشان رہ گیا

  

ایڈن برگ(نیوزڈیسک)سکاٹ لینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی فضائی شو کے دوران سکول کی ایک 18سالہ طالبہ نے خود سے 42سال بڑے سکول جمعدارکو بھرے مجمع میںشادی کی پیشکش کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

ورلڈوائیڈ نیوزکے مطابق سکاٹ لینڈ میں انٹرنیشنل ایئر شو کی تقریب میں دیگر ہزاروں لوگو ں کیساتھ18سالہ لیز ا ملر بھی موجود تھیں ۔تقریب کے دوران انہوںنے ہزاروں لوگوں کے سامنے وہاں موجود اپنے سکول کے جمعدار60سالہ جم کیر کو پروپوز کردیا ،لیزا کے اس پروپوزل پر جم کیر نے فورا ”قبول ہے“کہہ دیا۔

ریلوے ورکر کا بیٹا دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا، اُس شخص نے بل گیٹس کو بھی پیچھے چھوڑدیا جس کے بارے میں آپ نے آج تک کبھی سنا بھی نہیں، زندگی کی ایسی کہانی جو ہر شخص کیلئے سبق ہے

بعدازاں لیزانے بتایا کہ وہ گزشتہ دس ماہ سے جم کے ساتھ ہے اور اس کے ساتھ رہ رہی ہے۔جم کیرکی 32سالہ بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اوردیگر گھر والے اسکے والد کے فیصلے پربالکل خوش نہیں ہیں لیکن وہ کچھ کر بھی نہیں سکتے۔دوسری جانب سکول انتظامیہ نے ایک ’بچی ‘سے تعلقات قائم کرنے پر سکول کے جمعدارکو نوکری سے نکا ل دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس