یہ خاتون بارات لے کر اپنے سسرال پہنچ گئی،وجہ ایسی کہ آپ بھی اس کی ہمت کو داد دیں گے

یہ خاتون بارات لے کر اپنے سسرال پہنچ گئی،وجہ ایسی کہ آپ بھی اس کی ہمت کو داد ...
یہ خاتون بارات لے کر اپنے سسرال پہنچ گئی،وجہ ایسی کہ آپ بھی اس کی ہمت کو داد دیں گے

  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دولہے کا بارات لے جانا تو سب نے سنا ہو گا لیکن بھارت میں ایک خاتون بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر اپنے سسرال پہنچ گئیں،بھارتی خاتون اس اقدام پرتہلکہ سا مچ گیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی علاقہ ’ماﺅ‘میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے جسے اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھااحتجاجاً پوری بارات لے کر اپنا حق مانگنے واپس آگئی ۔رپورٹ کے مطابق ضلع ماﺅ کے علاقہ کوپاگنج سے تعلق رکھنے والی ممتااور اوادیش پرساد وارانسی میں ایک مقابلے کے امتحان کے دوران ملے تھے ۔بعدازاں ملازمت ملنے کے بعد دونوں نے 2012میں کورٹ میرج کر لی تھی۔ممتا کے مطابق شادی کے چار سال گزرنے کے بعد اوادیش نے مجھ سے کہا کہ گھر سے نکل جاﺅجس پر میں مقامی تھانے چلی گئی اور جا کر اوادیش کے خلاف درخواست دائر کردی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیااور کیس مقامی عدالت کو بھجوا دیا گیا۔ممتا کے مطابق اس صورتحال کے بعد میرے شوہر نے مجھ سے معافی مانگ لی جس پر میں نے بھی کیس واپس لے لیا۔اوادیش کو بھی اس شرط پر معافی دید ی گئی کہ وہ مجھے اپنے گھر میں رکھے گا۔

’میری بیگم مجھ سے بے وفائی کررہی تھی، ایسی صورتحال میں رنگے ہاتھوں پکڑنے کا ایک یہی طریقہ ہے‘

ممتا نے بتایا کہ معاملہ طے ہونے کے تھوڑے ہی عرصہ بعد اوادیش پرانی روش پر لوٹ آیا اور دوبارہ گھر سے نکل جانے کا کہنے لگا ،اس کے گھر والے بھی اس کے ساتھ مل گئے جس پر میں نے اپنا حق مانگنے کیلئے یہ راستہ اختیار کیا۔

اس انوکھی بارات اور بینڈ باجے کودیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی جس نے وہاں آکر بارات کو منتشر کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس ابھی عدالت میں زیر التوا ہے،ہم نے ممتا کو سمجھایا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں اسے انصاف دلانے کیلئے مددگار ثابت نہیں ہو سکتیں،اسے چاہئے کہ وہ عدالتی فیصلہ کا احترام کرے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس