دنیا کا عجیب و غریب کیفے جہاں کھانا کھانے کے لئے آپ کو الٹا ہونا پڑے گا

دنیا کا عجیب و غریب کیفے جہاں کھانا کھانے کے لئے آپ کو الٹا ہونا پڑے گا
دنیا کا عجیب و غریب کیفے جہاں کھانا کھانے کے لئے آپ کو الٹا ہونا پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فرینکفرٹ(نیوزڈیسک) جرمنی کے شہر ورتھیم میں ایک ایساکیفے ہے جہاں پرہر چیز الٹی ہے اور یہاں پہلی بار آنے والے کا سر چکرا جاتا ہے۔گاڑی میں بیٹھے ہوئے جب آپ اس کیفے کے قریب آتے ہیں تو آپ کو دور ہی سے ایک ایسی عمارت دیکھنے کو ملتی ہے جو بالکل الٹی ہے۔اس کس کے باہر ایک گاڑی بھی رکھی گئی ہے جو کہ وہ بھی الٹی ہے اور دیکھنے والے چکراجاتے ہیں۔

اس ریسٹورنٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں اور لوگ اسے دیکھ کر بہت زیادہ حیران ہورہے ہیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویٹر سروس بھی اپ سائیڈ ڈاﺅن دے رہے ہیں اور کرسیوں پر گاہک بھی الٹے بیٹھے ہوئے ہیں۔اگر آپ ان تصاویر کو دیکھ کر حیران ہورہے ہیں توپریشان نہ ہوں ورنہ آپ کا دماغ بھی چکرا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -