گھر کو زہریلے مادوں سے پاک رکھنے کے لئے یہ تین پودے اپنے گھر میں ضرور رکھیں

گھر کو زہریلے مادوں سے پاک رکھنے کے لئے یہ تین پودے اپنے گھر میں ضرور رکھیں
گھر کو زہریلے مادوں سے پاک رکھنے کے لئے یہ تین پودے اپنے گھر میں ضرور رکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ خطرناک شعاعوں،کیمیکل اور سگریٹ کے دھویں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے گھرمیں نیچے بتائے گئے ایک پودے کو ضرور لگائیں،ان کی وجہ سے آپ کے گھر کی آب وہوا تروتازہ رہے گی اور آپ کو خوشگوار احساس ہوگا،آئیے آپ کو ان پودوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
انجیر
اس پودے میں یہ خاصیت موجو ہے کہ یہ سگریٹ کے دھویں کو تیزی سے جذب کرکے گھر کو صاف ستھرا رکھے گا۔اس کی وجہ سے گھر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور مونوڈائی آکسائیڈ کی مقدار کم ہوگا اور آپ کو تازہ پن کا احساس ہوگا۔اس کی پرورش کرتے ہوئے اسے سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔
فرن(کزف)
فرنیچر،گلو،ڈیٹرجنٹ سے پیدا ہونے والی ناگوار بدبو اور اثرات کو ختم کرنے کے لئے یہ پودا انتہائی مفید ہے۔اسے بھی سورج کی روشنی سے بچائیں اور ٹھنڈی جگہ پررکھیں۔
ڈریگن ٹری
یہ بھی گھر کی فضا کو تروتازہ بنانے کے لئے انتہائی فائدہ مند درخت ہے۔ اس کی وجہ سے گھر میں خوشبو بھی آتی ہے اور ساتھ ہی زہریلی ہوا بھی ختم ہوتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -