خیبر پختونخوا کی اسمبلی پر حملہ نہیں ہوا، کارکنوں نے صرف جھنڈا لگانے کی کوشش کی ، مریم نواز
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کی رہنماءاور وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی پر کوئی بھی حملہ نہیں ہو۔
اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ بظاہر کچھ نو جوانوں نے اسمبلی کے گیٹ پر صرف جھنڈے لگانے کی کوشش کی تھی۔کارکنوں کے اس عمل کو حملے کا نام دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ن لیگ کے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے تمام کارکنوں کو وزیر اعظم نواز شریف کی تہذیب اور عزت کی پالیسی پر عمل کرنا چائیے۔