دیپیکا کے حسن نے ڈیوائن براوو کو بھی گھائل کر دیا: ویسٹ انڈین آل راونڈر ڈمپل گرل کے ساتھ فلم کرنے کیلئے بے تاب

دیپیکا کے حسن نے ڈیوائن براوو کو بھی گھائل کر دیا: ویسٹ انڈین آل راونڈر ڈمپل ...
دیپیکا کے حسن نے ڈیوائن براوو کو بھی گھائل کر دیا: ویسٹ انڈین آل راونڈر ڈمپل گرل کے ساتھ فلم کرنے کیلئے بے تاب

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی ڈمپل گرل نے ایک طرف کروڑوں بھارتیوں کو اپنے حسن کا گرویدہ بنا رکھا ہے تو دوسری طرف انٹرنیشنل کھلاڑی بھی ان کے حسن کے آگے دل ہا رگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیزکے مایہ ناز آل راو¿نڈر ڈیوائن براوو بھی دیپیکا کے بہت بڑے فین نکلے ہیں۔وہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے بھی خواہشمند ہیں۔

”میری جگہ کترینہ کو کیوں دی“ دیپکا پڈوکون ہدایت کار آنند رائے سے ناراض

ڈیوائن براوو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بارخوربرو اداکارہ دپیکا کویورراج سنگھ کی فیشن کی ایک تقریب کے دوران دیکھا تھا جہاں دیکھتے ہی وہ ان کی خوبصورتی میں محو ہوگئے تھے ۔ڈیوائن براوو سے جب اداکارہ کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ رومانس کے بارے میں تو کچھ نہیں معلوم لیکن وہ دیپیکا کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انسٹا گرام پر بھی پریانکا اور دیپکا کی حکمرانی

واضح رہے کہ براوو بھارتی انڈسٹری میں ” ڈی جے براوو“ گانے سے انٹری دے چکے ہیں۔ یہ گانا بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...